مائنس ون ہوا تو پھر حالات قابو میں نہیں رہیں گے : بیرسٹر گوہر

 

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا پھر حالات بھی آپ کے قابو میں نہیں آئیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کےلیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیاجاتا ہے،اگر وہ دو گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہوجاتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ یہ بہانہ لگارہے ہیں کہ خان کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہورہی،کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کررہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروارہے؟

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم یہ سمجھتےہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا لیکن پھر ایسا ہوگا جو کسی کے قابو میں نہیں ہوگا،ہم سسٹم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے،ہم اس وقت تین کروڑ عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی بقا بانی ایم کیو ایم کے ماڈل میں نظر آرہی ہے ، طلال چوہدری

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور ہوئی ہے،آپ اس مرتبہ فیڈریشن کے یونٹس کو ایک دوسرے کےخلاف کھڑا کررہے ہیں،آپ پی ٹی آئی پر کیا پابندی لگانے جارہے ہیں؟ابھی تک تو آپ نے سرٹیفیکیٹ ہی نہیں قبول کیا،اگر یہی حالات رہےتو مہینے میں بھی حالات آپ کے قابو میں نہیں آئیں گے۔

 

 

 

 

Back to top button