جان جاتی ہے تو جائے ، این آراو نہیں دوں گا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے سرپرائزکارڈابھی باقی ہیں، اپوزیشن کوصبح معلوم ہوگاکتنےلوگ ان کیساتھ نہیں ہیں، ہم نےحکومت میں ہوتےہوئےارکان کی خریدوفروخت نہیں کی، 15ارب روپے میں سب کو خرید سکتا تھا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھا ہمارےبہت سے لوگوں کوپیسوں کی آفر ہوئی
پیشکش کےبعدہمارےارکان کوپتاچل گیاکیاریٹ چل رہاہے،۔ ووٹوں کی خریدوفروخت کےخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوایا۔ چودھری نثار سے 50 سال پرانا تعلق ہے۔ چودھری نثار سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ ن لیگ اور پی پی کی سیاست چوری اور چوری چھپانا ہے۔
شہبازشریف کرپشن کابرانڈ ہیں ان کے ساتھ بیٹھ کراپنی توہین کروں؟ نواز شریف نے من پسندبینکوں کےسربراہ لگائے، نواز شریف نے بینکوں سےقرضہ لے کر واپس نہیں کیا ،اور چوری کے پیسے سے فیکٹریاں لگائیں۔ قومی مجرموں کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔
صحافی نے وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ بلیک میل کیوں نہیں ہوتے ؟ جس پر ان کا کہنا تھا مسئلہ میری ذات کا نہیں اس لیے بلیک میل نہیں ہوتا ، ہر حکمران جماعت سے لوگ ناراض ہوتے ہیں، جن لوگوں کووزیرنہ بنایاجائےوہ ناراض ہوجاتےہیں۔
آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا
انکا کہنا تھاملکی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں نے کیے،27مارچ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسے ہوگا، کوئی نظریاتی شخص زرداری کےساتھ نہیں ملے گا،اپوزیشن نے دباؤمیں آکرتمام پتے شوکردیئے ہیں۔تمام کرپٹ لوگ میرے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں،کسی کی غلط فہمی ہوسکتی ہے کہ میں گھربیٹھ جاؤں گا، کیاچوروں کےدباؤپراستعفیٰ دےدوں؟ یا لڑائی سےپہلےہاتھ کھڑےکردوں؟کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، عدم اعتمادکامیچ جیت کردکھاؤں گا۔
وزیر اعظم نے کہا نیوٹرل والی بات کاغلط مطلب لیاگیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کاحکم دینےاوربرائی سےروکنےکےتناظرمیں کی، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے،فوج نہ ہوتی توملک کے3 ٹکڑے ہوجاتے،یاست کےلیےفوج کوبدنام نہ کیاجائے
انکا کہنا تھا فضل الرحمان سیاست کابارہواں کھلاڑی ہے، فضل الرحمان کےاب ٹیم سےباہرہونےکاوقت ہوگیاہے،
ن لیگ اورپی پی کی سیاست چوری چھپاناہے۔ نہ صرف میرے ناراض کارکن واپس آچکے بلکہ نئے لوگ پارٹی جوائن کررہے ہیں۔ عوام بھی میرے ساتھ ہیں۔
