ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے : علی امین گنڈاپور

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ اگر ہماری پارٹی کے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے،مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا ہم استعمال ہورہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذات کےلیے غصہ نہیں کر رہا اپنے لیڈر کےلیے غصہ کر رہا ہوں تو برداشت کرنا چاہیے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پریشر بڑھانا ہوگا جو باتوں سے نہیں بڑھتا، ڈائیلاگ اور روزانہ ٹک ٹاک بنانے سے پریشر نہیں بڑھے گا،کسی پر الزام نہیں لگارہا لیکن کوئی وجہ تو ہےجس سے پریشر کم ہوا،ٹی وی پر باتوں اور ٹک ٹاک پر دھمکی دینے سے بات نہیں بنےگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین نہ ہونے کے ساتھ ہماری غلطیاں بھی ہیں،مقبولیت اور سپورٹ کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے میں بار بار ناکام ہو رہے ہیں،ہماری نادانی ہے نیت ٹھیک نہیں ہے یا پھر ہم استعمال ہورہے ہیں۔
ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
سینئر رہنما پی ٹی آئی علی امین کاکہنا تھاکہ ہم عمران خان کو ڈاکٹر کی رسائی کا حق نہیں دلا پارہے ہیں،میرے پاس سرکاری اور پارٹی کا عہدہ نہیں ہے،ایک ورکر ہوں،احتجاج کی کال پر دو دفعہ سب سے بڑی ریلی لےکر آیا تھا۔
