پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کےلیے آمادہ ہے تو حکومت بھی تیار ہے : وزیراعظم

 

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کےلیے تیار ہے تو حکومت بھی مذاکرات کےلیے تیار ہے،تاہم غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں متعدد بار واضح کرچکے ہیں کہ جائز اور آئینی نکات پر مذاکرات آگے بڑھائے جاسکتے ہیں،پی ٹی آئی کے اراکین کو اسمبلی میں بھی مذاکرات کی دعوت دی جاچکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کےلیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے پہلا مرحلے میں 3 بولیاں جمع

انہوں نے کہا کہ آج پی آئی اے کی نجکاری کا دن ہے،پی آئی اے نجکاری کےلیے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بہت کام کیا ہے۔سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں اور بولی کا عمل براہ راست دکھایا جارہا ہے،کامیاب طریقے سے بولی ہوگی تو معاملات بہتر ہوں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزکشن ہونے جا رہی ہے۔

 

 

 

Back to top button