پی ٹی آئی نے انتشار پھیلایا تو 26 نومبر سے زیادہ سخت کارروائی ہوگی: طلال چوہدری

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کی 28 فروری کےلیے سٹریٹ موومنٹ کی کال پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی،صحت اور تعلیم جیسے سنگین مسائل موجود ہیں، لیکن صوبائی قیادت اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا کہ 26 نومبر، 9 مئی، اس کےبعد آئی ایم ایف کو خط لکھنا،پھر مسلسل پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والا بیانیہ،چاہے وہ انڈیا کا ہو یا اسرائیل کا،یا الفاظ کے فرق کے ساتھ عمران خان کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے ہو،یہ سب انتہائی نامناسب اور دل دکھانےوالی باتیں ہیں۔

 

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو یہ زیب نہیں دیتا،اس سب کے باوجود ہم تحمل سے کام لےرہے ہیں، عمران خان مسلسل اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایسے مؤقف کا اظہار کرتےہیں جو الفاظ کے ہیرپھیر کے ساتھ پاکستان مخالف بیانیے جیسا ہوتا ہے،جو انڈیا اور اسرائیل سے ملتا جلتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہاکہ جتنی سہولتیں عمران خان کو دی گئی ہیں،پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کسی قیدی کو ملی ہوں،ان سے جو بھی ملتا ہے،وہ کہتا ہےکہ وہ ہٹے کٹےہیں،ورزش کررہے ہیں،اچھا کھانا کھارہے ہیں،ڈاکٹر 24 گھنٹے موجود ہے،خدمت گار دن رات ساتھ ہے۔

محمود اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹی فکیشن آج ہوجائے گا: رانا ثناء

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہاکہ یہ واحد لوگ ہیں جو اپنے لیڈر کےلیے افواہیں پھیلاتے ہیں،کبھی کہتے ہیں وہ فوت ہوگئے،کبھی کہتے ہیں جیل میں ہیں ہی نہیں،ہر چند ماہ بعد یہ افواہیں اڑاتےہیں اور پھر غلط ثابت ہوتی ہیں۔

Back to top button