قاسم اور سلیمان گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں اور والد کی رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کےلیے بہت ضروری ہے،وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں کو ویزے دیے جائیں گے، گر تو وہ والد سے صرف ملاقات کرنے آئیں تو ان کی ملاقات کی بھی کروائی جائےگی اور سکیورٹی بھی دی جائےگی جب تک وہ واپس جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر قاسم اور سلیمان یہاں آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے تحریک کو لیڈ کرنا ہے تو پھر انہیں گرفتار کرنا اس لیے بھی ضروری ہےکہ پھر وہ لیڈر بنیں اور عمران خان کی پارٹی کو لیڈ کریں۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر قاسم اور سلیمان یہاں آکر پارٹی کو لیڈ کرتے ہیں تو یقیناً اس سے پارٹی کو ایک چہرہ ملے گا،یہی اعتراض ہم پر اور پیپلزپارٹی پر کیاکرتے تھے کہ وہاں موروثی سیاست ہورہی ہے لیکن اس کی اپنی ایک ویلیو ہےجس کی اب ان کو ضرورت بھی پیش آگئی ہےاور اس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو سیاست کرنی چاہیے،پولیٹیکل پارٹیز اور لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے کہ ہم صرف اسٹیبلیشمنٹ سے ہی بات کریں گے، سیاست دانوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی،راستہ جو بھی نکلناہے ادھر سے ہی نکلنا ہے،حالات اور معاملات کو اگر ٹھیک ہونا ہےتو پولیٹیکل پارٹیز اور فورسز نے ہی کرنے ہیں،
انہوں نے کہا کہ کوئی اگر یہ کہےکہ باقی سب کو نہیں چھوڑوں گا یا میں ختم کردوں گا، تو ایسا نہیں ہوسکے گا۔
