حکومت مذاکرات کےلیے سنجیدہ ہے تو ہم بھی تیار ہیں : اسد قیصر

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے ایک بار پھر مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنےکو تیار ہیں۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاکہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورت حال پر جرگہ بلانے پر غور کر رہے ہیں جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی کا 16 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیےجانے کے باوجود اب تک سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھاکہ مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تحریک کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی تھی، مذاکرات نہیں ہوتےتو شاید عمران خان کی طرف سے لائحہ عمل کا اعلان ہوجائے، اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو پی ٹی آئی مذاکرات ختم بھی کرسکتی ہے، مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے سےمتعلق سوال پر شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا  کہ پی ٹی آئی نے آج سول نافرمانی تحریک شروع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،سول نافرمانی کی تحریک بالکل شروع ہوجاتی اگر مذاکراتی کمیٹی نہ بنتی۔

ان کاکہنا تھاکہ پارٹی قیادت نے عمران خان کو درخواست کی کہ پہلےمذاکرات کا موقع دیا جائے،بدقسمتی سے حکومت کا رویہ انتہائی بچگانہ ہے،حکومت شاید سمجھ رہی ہےکہ پی ٹی آئی کمزور پڑگئی،اس لیےمذاکرات کی باتیں ہورہی ہیں،چاہتے ہیں کہ ملک مزید مشکل میں نہ ہو لیکن حکومتی رویے نے مایوس کردیا۔

شوکت یوسفزئی نےکہا تھاکہ مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تحریک کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیاں کافی دنوں سےجاری ہیں،اس حوالے سےکچھ ملاقاتوں کی خبریں بھی گزشتہ دنوں سامنے آئیں لیکن اب تک دونوں جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکاہے۔

Back to top button