جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو کوئی بات آگے نہیں بڑھے گی : بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو کوئی بات آگےنہیں بڑھے گی،حکومت سنجیدگی سے بیٹھےگی تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات میں امن و امان سے متعلق ہماری بات ہوئی۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات پشاور میں ہوئی، عمران خان نے خیرمقدم کیا،کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے،خلیج ہو۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ رانا ثناء کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی،ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہےہیں،ہم نےکہا ہے اگر فائرنگ ہوئی ہےتو کمیشن پتہ چلائےکہ کیا ہوا؟
انہوں نے کہاکہ 278 افراد کے جاں بحق ہونے کا فگر پارٹی نے نہیں دیا، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو کوئی بات آگےنہیں بڑھے گی،حکومت سنجیدگی سے بیٹھےگی تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے وہ عدالت کےذریعے باہر آئیں گے،اگر حکومت لکھ دیتی ہےکہ کمیشن نہیں بن سکتا تو آگے دیکھیں گے، عمران خان کے سو سال جیل میں رہنےکا مطلب وہ ڈیل سے رہا نہیں ہونا چاہتے۔
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
انہوں نے کہاکہ سال 2025 تبدیلی کا سال ہے عمران خان اس سال باہر آجائیں گے،چارٹر آف ڈیمانڈ کا ذکر نہ ہونےکا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کا مینڈیٹ تسلیم کرلیا، عدالتوں میں درخواستیں دی ہوئی ہیں فیصلےہوں گےتو مینڈیٹ واپس ملے گا،مذاکرات چاہے فرنٹ ڈور سے کامیاب ہوں یا بیک ڈور سے ہر صورت کامیاب ہونے چاہیے۔
