حالات ایسے ہی رہے تو سول نافرمانی کی کال پر عمل ہوگا : شیر افضل مروت

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ حکومت کے ساتھ ابھی کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ابھی حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں ہوئے،ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر سے پہلے پہلے بات ہوجائے تو ملک کےلیے اچھا ہے کیوں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے۔

15 دسمبر تک مذاکرات کی ڈیڈ لائن سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا 15 دسمبر کو عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے،حالات جوں کے توں رہےتو سول نافرنی سے متعلق عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد ہو گا۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ابھی مذاکرات کا نہیں کہا،ابھی صرف مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے،اس وقت پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں میں ماتم ہے،ایسی صورت حال میں مذاکرات کا شوشا چھوڑنا مناسب نہیں،مذاکرات کی باتیں کرنےسے کارکنوں کو مایوسی ہو گی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے اسد قیصر کا کہنا تھاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر فاتحہ خوانی کےلیے گیا تھا،اسپیکر سےمذاکرات سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

اسد قیصر نے یہ بھی وضاحت کی کہ ہمارے ابھی حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے احتجاج میں گولی کیوں چلائی گئی؟، کس قانون کےتحت نہتے شہریوں پر گولیاں چلائیں،ہم اس نئے قانون کو غیر آئینی سمجھتےہیں۔

190ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان گواہ پیش کرنے سے پیچھے ہٹ گئے

خیال رہےکہ عمران خان نے حکومت کےساتھ مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں 14 دسمبر سے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھاہے۔

Back to top button