اگر اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئےتو آپ نے نہیں ماننا ، عمران خان کی کارکنوں کو ہدایت

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے آج پھر اڈیالا جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بتایا کہ جلسہ اس لیے مؤخر کیاگیا کیوں کہ مجھے بتایا گیاتھا کہ انتشار کاخدشہ ہے، عمران خان نےکہا مجھے بتایاگیا مذہبی جماعتیں اسلام آباد میں اکٹھی ہورہی ہیں۔

اسلام آباد میں جلسہ کرتے تو دوبارہ 9 مئی کے گلے پڑنے کاخدشہ تھا : عمران خان

علیمہ خان کاکہنا تھا عمران خان نے اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کوکہا ہےکہ 8 ستمبر والا جلسہ ملتوی نہیں ہوگا، 8 ستمبر کاجلسہ ہرصورت ہوگا۔ان کاکہنا تھا ورکرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئےتو آپ نے نہیں ماننا، عوام چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کےلیے ضرور گھروں سےنکلیں۔

علیمہ خان نےمزید کہا کہ کسی کو سمجھ نہیں آرہی 7 بجے ملاقات کیسے ہوئی ہوگی،جیل میں اسٹیبلشمنٹ کےبغیر کچھ نہیں ممکن،صبح 7 بجے جیل میں ملاقات ہوناہمارے لیےبھی عجیب بات تھی، عمران خان کو اعظم سواتی نےمذہبی جماعتوں کےاحتجاج کابتایا یا ان کو پہلے معلوم تھا دونوں چیزیں ممکن ہیں، آڈیو میری تھی،ہم سب حیران تھے اچانک کیسےجلسہ ملتوی ہوگیا۔

یاد رہے کہ 22 اگست کو ترنول اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا ہونے والا جلسہ اچانک ملتوی ہونے پر علیمہ خان نے اعظم خان سواتی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا تھاکہ یہ لوگ عمران خان کو باہر لاناہی نہیں چاہتے،انہیں اسٹیبلشمنٹ نےہی بھیجا ہے، اعظم سواتی صبح ساڑھے 7 بجے عمران خان سے ملنے کیوں گئے؟ یہ ایک سوال ہے۔

Back to top button