اسلام آباد میں جلسہ کرتے تو دوبارہ 9 مئی کے گلے پڑنے کاخدشہ تھا : عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد میں جلسہ کرلیتے تو دوبارہ 9 مئی کے گلے پڑنے کا خدشہ تھا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے ایک صحافی نے عمران خان سےسوال کیاکہ خیریت ہے آپ پسینے سےشرابور ہیں اور آپ کی ساری شرٹ پسینے سےبھیگی ہوئی ہے،مزید کہاکہ گزشتہ روز تک اعظم سواتی کو آپ سےملاقات کا شرف حاصل نہیں ہوتا تھا تاہم کل اچانک 7 بجے ہی آپ نے ملاقات کےلیے بلالیا؟
تحریک انصاف کا جلسہ عمران اور گنڈاپور کے گٹھ جوڑ سے منسوخ ہوا
اس پر عمران خان نےجواب دیاکہ یہ شرٹ موٹی اور گرم ہے اس لیے پسینہ آگیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ اعظم سواتی نےمعلومات دی کہ ختم نبوت حساس معاملہ ہےجس پر دینی جماعتیں اسلام آباد میں احتجاج کررہی ہیں، ہمیں انتشار کاخدشہ تھا اسی لیے اسلام آباد میں اپنا جلسہ ملتوی کیا، اگر گزشتہ روز جلسہ کرتےتو دوبارہ 9 مئی کے گلے پڑنے کاخدشہ تھا۔ابھی تک پہلے والے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری بھی نہیں کروائی گئی،اب اگر آپ نےاجازت دی ہے اور کل جلسہ روکنےکی کوشش کی تو سب کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی ،اب عدالت کی ساکھ کاسوال ہے،عدالت ہمیں اجازت دیتی ہے لیکن انتظامیہ کینسل کردیتی ہے۔
