سندھ ،پنجاب آئے تو مسٹر گنڈا پور کو مس گنڈا پور بنادینگے،فیصل واوڈا

سینیٹرفیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرکڑی تنقیدکہا سندھ اور پنجاب آئے تو مسٹرگنڈاپور کو مس گنڈاپور بنادیں گے۔

فیصل واڈا کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ پوری دینا میں جتنے بھی لیڈرز ہوتے وہ ایک ماحول دے رہے ہیں۔چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے ایک ماحول فراہم کیا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف نے احتساب کا نظام شروع کیا۔ہمیں بھی اپنا احتساب خود کرنا ہوگا۔

سینیٹرفیصل  واوڈا نے کہا کہ نیب ترامیم سے پی ٹی آئی نے پہلا فائدہ اٹھا یا۔ن لیگ کی سیاست سے میرا اختلاف ہے مریم نواز کے بارے میں بات کی گئی۔آپ ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں۔علی امین گنڈا پور سندھ اور پنجاب میں آئیں زلفوں کے ساتھ لٹائیں گے۔

سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے سے استحکام نہیں آتا،شبلی فراز

فیصل واوڈا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کسی سے کوئی بات نہیں کرنی۔پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے مر تے جارہی ہے۔اگر حقائق بتائے تو پی ٹی آئی والے منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔بانی  پی ٹی آئی کو جیل توڑ کر باہر نکالنے کی بات کرتے ہیں گنڈا پور اس کی جان کی دشمن ہے۔ارشد شریف کو بے قصور مروا دیا ہے۔

Back to top button