پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف سے مسئلہ بنتا : وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف کے ساتھ مسئلہ بن جاتا۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی پریشانی کا پوری طرح احساس ہے لیکن اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف کے ساتھ مسئلہ بن جاتا۔

رہنما مسلم لیگ ن علی پرویز ملک نے کہا کہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بھی 2 روپے بڑھ گئی ہےجس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

محمود اچکزئی تحریک تحفظ آئین کے چیئرمین ہوں گے : سلمان اکرم راجہ

یاد رہے  کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیاتھا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاتھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیاگیا تھا اس اضافے کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Back to top button