ایگا شواٹک کا تاریخ ساز کارنامہ، ومبلڈن ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا شواٹک نے ومبلڈن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت کر نہ صرف فتح حاصل کی بلکہ تاریخ بھی رقم کر دی۔ فائنل میں شواٹک نے امریکا کی امینڈا انیسو موا کو یکطرفہ مقابلے میں 0-6، 0-6 سے شکست دی۔

یہ اسکور لائن ٹینس کی تاریخ میں انتہائی غیر معمولی تصور کی جاتی ہے۔ ومبلڈن کی 113 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی فائنل میں کھلاڑی کو اس مارجن سے شکست ہوئی۔ اس سے قبل 1911 میں ایمیچر ایرا میں برطانیہ کی لیمبرٹ نے اپنی ہم وطن ڈورا بوتھ بائی کو اسی اسکور سے ہرایا تھا۔

اوپن ایرا کے آغاز (1968) کے بعد سے ومبلڈن میں کسی ویمنز فائنل میں ایسا یکطرفہ اسکور نہیں دیکھا گیا، جس سے شواٹک کی فتح کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

شواٹک کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے کیریئر کا ایک اور بڑا سنگِ میل ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ وہ فی الوقت خواتین ٹینس میں سب سے غالب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Back to top button