اختیارولی نےعمران خان کی اڈیالہ سے منتقلی کابڑادعویٰ کردیا

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نےدعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی پرسنجیدگی سے غورکررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔
اختیار ولی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی پر منشیات کے سمگلرز کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام بھی عائد کردیا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوانخواسہیل آفریدی کی کارکردگی زیرونہیں مائنس ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے رشتے دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اور یہ سرپرستی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات نہ ہونےپر ان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا تھا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جب کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
