علی امین کے ساتھ ہوں، اس کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے : عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ میں علی امین گنڈاپور کےساتھ کھڑا ہوں، علی امین کے بیان پر معافی مانگنےوالا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتےہوئے عمران خان نے کہا  کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کل رات اسٹیبلشمنٹ نےاٹھایا، ایک صوبے کے وزیر اعلی کو اٹھاکر آپ نفرتیں بڑھارہے ہیں، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کےساتھ ایسا کرکے ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کو تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی مشیر اطلاعات: بیرسٹر سیف

صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کےبیانات سےبغاوت کا تاثر جاتاہے کہ آپ بغاوت کی ترغیب دےرہے ہیں؟ اس پر عمران خان نےکہا کہ ہم نےکون سی بغاوت کی ہے؟ علی امین گنڈاپور نے قوم کےجذبات کی ترجمانی کی ہےاور میں علی امین گنڈاپور کےساتھ کھڑا ہوں، علی امین گنڈا پور کےبیان پر معافی مانگنےوالا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہوناچاہیے وہ پارٹی چھوڑ دے۔

Back to top button