عماد وسیم نےسوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کرلی

عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی، سابق اہلیہ نے ویڈیو شیئر کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم مبینہ طور پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ دوسری بار ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔
عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی نائلہ راجہ کے ساتھ ایک تقریب کی ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ دونوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔
ثانیہ اشفاق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب نے اس بات کا ثبوت دیکھا ہے کہ اس گھر سے نکلنے والے نے ایک بار بھی میرے بچوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’آخر کار دھوکہ باز بے نقاب ہو گیا ہے، میں اور بچوں نے اس وجہ سے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، ہم کٹھن حالات سے گزرے اور انصاف چاہتے ہیں۔
