امام الحق نے نیوزی لینڈسےون ڈےمیچزجیتنےکی امید لگالی

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں میچز جیتنے کی امید ظاہر کردی۔
اوپنر امام الحق دائیں پاؤں میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔
اوپنرامام الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جو ہوچکا اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔ان کنڈیشن میں ابتدامیں مشکل ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ہمیں یہاں کافی پریکٹس مل چکی ہے ، تھوڑا باؤنس ہوتا ہے لیکن جب 15 سے 20 بال کھیل لیتے ہیں تو رنز آنا شروع ہوجاتے ہیں. سیریز میں ہمارا بولنگ یونٹ نیا ہے نسیم شاہ اور حارث رؤف کے علاوہ باقی بولرز نئے ہیں ۔
اما م الحق نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے ہماری ٹیم بہت اچھی ہے ، ون ڈے کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں ، جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت سے میچز جتوائے بھی ہیں، ایک وقت میں ون ڈے کی ہماری اچھی ٹیم تھی، جو پیچھے ہوچکا اس کو بھلادیں،یہ ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
