پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری مزید تاخیرکی شکار

پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری مزید تاخیرکی شکار ہو گئی۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کردیاگیا۔آئی ایم ایف بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو بھی اجلاسوں کا شیڈول جاری کیاگیا۔بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈہ شامل نہیں۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے۔13ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معائدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کاسامنا ہے۔پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈہ شامل ہونے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔
وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،کراچی کیلئے تجاویز پیش کیں
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ایکسٹرنل فائنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے ایڈوانس سٹیج پر ہیں،اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔
