آئی ایم ایف نے منی بجٹ  کامطالبہ کردیا

عالمی مالیاتی ادارےنے شرائط پوری نہ ہونے پرمنی بجٹ کا مطالبہ کردیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف میں ناکامی پر شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500  ارب کا منی بجٹ آسکتا ہے۔ْ

ایف بی آر  نے ٹیکس اہداف  پر نظرثانی درخواست  آئی ایم ایف سے مسترد ہونےکی  خبر کی تردید کردی۔ ٹیکس اہداف  پر نظرثانی  معاملے پر آئی ایم ایف سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ایف بی آر کے مطابق  آئی ایم ایف سے ورچوئل اور  دیگر ملاقاتوں میں یہ معاملہ کبھی ایجنڈے پر نہیں  رہا،  ایسی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

ایف بی آر نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ملاقات کی تردید کردی۔اپنے وضاحتی بیان میں ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر آئی ایم ایف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500  ارب کا منی بجٹ آسکتا ہے۔

علاوہ ازیں ایف بی آر نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی درخواست آئی ایم ایف سے مسترد ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف سے ورچوئل اور دیگر ملاقاتوں میں یہ معاملہ کبھی ایجنڈے پر نہیں رہا۔

ریونیو بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف بی آر ایسی تمام غلط اور بیبنیاد خبروں کو مسترد کرتا ہے۔

Back to top button