IMF کا کرپشن کے خاتمے کیلئےٖ FIA اور صوبائی اداروں میں اصلاحات کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے قائم ذمہ دار اداروں—نیب، ایف آئی اے اور صوبائی اینٹی کرپشن محکموں کی خود مختاری بڑھانے اور ان میں جامع اصلاحات لانے کی سفارش کی ہے۔

آئی ایم ایف کی گورننس اور انسدادِ بدعنوانی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب اور صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو حقیقی معنوں میں بااختیار اور آزاد بنایا جائے۔ رپورٹ میں تجویز دیا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح کی کرپشن کیسز کی مؤثر تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کی تقرری کے طریقہ کار میں بہتری لائی جائے، نیب کی تحقیقاتی استعداد کو بڑھایا جائے اور اداروں کے اندرونی احتساب کو یقینی بنایا جائے۔

آئی ایم ایف نے ملک میں شفافیت بڑھانے کے لیے تجویز دی ہے کہ اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں، اختیارات اور مالی وسائل کو جمع کرنے، ڈیجیٹائز کرنے اور ظاہر کرنے کے لیے ایک مرکزی اتھارٹی تشکیل دی جائے، جس میں ایف بی آر، پارلیمنٹ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نمائندے شامل ہوں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق کرپشن سے نمٹنے والے اداروں—نیب، ایف آئی اے اور صوبائی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ—میں رسک بیسڈ طریقہ کار اختیار کیا جائے، جبکہ مشکوک ٹرانزیکشنز کی نشاندہی اور بدعنوانی تک رسائی بڑھانے کے لیے نیب، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور ایف بی آر کے مابین معلومات کے تبادلے اور رابطوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔

Back to top button