ایران جنگ کے بعد بھی بین الاقوامی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا رہے گا،آئی ایم ایف سربراہ

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں نیا تنازع عالمی معیشت کی مضبوطی کا امتحان لے رہا ہے، اور جنگ کے بعد بھی بین الاقوامی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا رہے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ایک تقریب سے خطاب میں جارجیوا نے بتایا کہ جنگ کے دوران تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی تقریباً 90 فیصد تک کم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی 60 فیصد تیل اور 11 فیصد ایل این جی درآمدات آبنائے ہرمز سے آتی ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو پالیسی سازوں کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتیں پہلے ہی 50 فیصد تک بڑھ چکی ہیں، جس سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
