آئی ایم ایف کی شرط پوری،بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور

وفاقی حکومت نےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی اور بجلی ٹیرف کےتعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کی۔

اعلامیے کےمطابق اجلاس میں سالانہ ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سےکرنےکی ہدایت کی۔

پاورڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پرعمل درآمد کیلئےنیپرا سےرجوع کرے گی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم، ایڈیشنل ججز کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین نامزد

 

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئےفنڈزکی بھی منظوری دی، اتھارٹی کے قیام کیلئے 91 کروڑ روپےکی گرانٹ کی تکنیکی گرانٹ منظورکی گئی۔

اسٹیل ملزملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 93 کروڑکی گرانٹ بھی منظورکی گئی، یہ فنڈزپہلے سے منظورشدہ 3.5 ارب روپےمیں سےفراہم کیےجائیں گے،وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور ہوئی اور یہ رقم پی اے ایف اورپی آئی اےکوآپریشنل استعدادکاربڑھانے کیلئےدی جائے گی۔

 

اعلامیے کےمطابق ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلئے 94 کروڑ روپےکی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی اور گوادربندرگارہ کےذریعےافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوحاصل بینک گارنٹی واپس لینےکی بھی منظوری دی گئی۔

Back to top button