آئی ایم ایف وفد گورنس اور تلخیصی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کا مشن گورننس اور کرپشن کے تلخیصی جائزے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف کا وفد پیر سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرےگا،آئی ایم ایف وفد کے موجودہ دورے کامقصداصلاحاتی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی تکنیکی امداد کاحصول ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آئی ایم ایف وفد سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا اور گورننس سےمتعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سےفالو اپ مذاکرات کرے گا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

 

ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق وفد آئندہ مالی سال کیلئےٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول سے متعلق پاکستانی حکام سے مذاکرات کرےگا اوربجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیےآئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر تجاویز تیارکرےگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کامزید بتانا ہےکہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کےپہلے ہفتےمیں پیش کیےجانے کا امکان ہے۔

Back to top button