آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا مطالبہ

 

 

 

آئی ایم ایف نے پاکستان سے عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات فوری طور پر مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے ورچوئل مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان پیٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دے اور عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات فوری مہنگی کرے۔

مشرق وسطیٰ کشیدگی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری

آئی ایم ایف حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافہ فوری پاس کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل ڈویلپمنٹ لیوی کا 30 جون تک کا 1468 ارب روپے کا ہدف پورا کیاجائے۔

Back to top button