IMF ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کو1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، 8 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے جائیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، اور پاکستان 1.02 ارب ڈالر کی قسط کے لیے تمام شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق بورڈ اجلاس سے قبل کرپشن اینڈ گورننس ڈائگناسٹک رپورٹ جاری کرنا ضروری تھا، جو پاکستان نے جاری کر دی ہے
