IMF نے بھارتی معیشت کو دوسرے سال بھی سی گریڈ دیدیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو دوسرے کم ترین درجے یعنی سی گریڈ میں رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے 2011–12 کے بھارتی معاشی ڈیٹا کو انتہائی پرانا اور غیر معیاری قرار دیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سی گریڈ اس بات کی علامت ہے کہ بھارت کے دستیاب معاشی اعداد و شمار میں نمایاں خامیاں موجود ہیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق بھارت کے معاشی ڈیٹا کی کمزوریاں معیشت کی نگرانی اور جائزے کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں، جبکہ آمدنی پر مبنی جی ڈی پی کا حکومتی طریقۂ کار پہلے بھی متعدد معاشی ماہرین کی تنقید کا نشانہ بنتا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اہم ڈیٹا کمزوریوں کے برقرار رہنے کے باعث بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال بھی سی گریڈ دیا گیا ہے۔
