آئی ایم ایف : حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت مل گئی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کوبجلی ٹیرف میں ایک روپےیونٹ کمی کی اجازت دےدی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کوبجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملےگا،یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سےدیاجائے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہےکہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سےگیس کےاستعمال پرلیوی عائد کی گئی ہے،حکومت کی جانب سےبجلی صارفین کیلئےریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔
آئی ایم ایف کی منظوری سےبجلی کی قیمتوں میں ریلیف پیکج کااعلان کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی ٹیم عمران خان کو باہر لانے میں ناکام ہوگئی : فیصل چوہدری
ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو واٹ کمی سے صارفین پر مجموعی طورپر 100 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا، جو صارف 500 یونٹ بجلی استعمال کرتا ہے اس کےبل میں 500 روپےکمی ہوگی ۔
یاد رہےکہ دوروزقبل پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان 1.3 ارب ڈالر قرض کے لیےاسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔