IMF کی جانب سے مانع حمل اشیاء پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی درخواست مسترد

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مانع حمل اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ورچوئل اجلاس کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مانع حمل اشیاء پر عائد 18 فیصد جی ایس ٹی فوری طور پر ختم کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
آئی ایم ایف نے اس درخواست کو یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ایسے اقدامات پر صرف آئندہ بجٹ میں ہی غور کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے آبادی پر قابو پانے والی مصنوعات کو ملک بھر میں سستا اور بڑے پیمانے پر دستیاب بنانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
