گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے شاہد خاقان اورمحمود اچکزئی میں اہم ملاقات

ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوششیں،شاہدخاقان عباسی اورمحمود خان اچکزئی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

تفصیلاتکے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے مابین  ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے شاہدخاقان عباسی کومتحدہ اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔دونوں رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی اتفاق کیا۔موجود ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پراتفاق کیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن اور حکومت سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیاگیا ہے ۔

یاد ہے کہ  حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کے مابین بیک ڈور رابطوں کاانکشاف سامنے آگیا۔

حکومت اوراپوزیشن میں بیک ڈوررابطوں کاانکشاف

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نوازشریف راناثنااللہ کے ذریعے اپوزیشن سے پیغام رسانی کررہے ہیں۔ ن لیگ کی 3اہم شخصیات اپوزیشن سے مذاکرات کو ڈیل کررہی ہیں۔ پیغام رسانی میں راناثنااللہ کی نوازشریف سے ون آن ون متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کو بھی بات چیت سے آگاہ کیاجاتاہے۔ راناثنااللہ محمود اچکزئی،فضل الرحمان ودیگر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن سے کہہ رہی ہے کہ سیاسی معاملات آپس میں طے کریں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات سے انکار کرنیوالےاکثریتی لیگی رہنمامعاملات سے لاعلم  ہیں۔

Back to top button