خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتنہ الخوارج سے متعلق اہم انکشافات

خارجی دہشتگرد احسان اللہ نے فتنہ الخوارج سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ۔

ویڈیو بیان میں اس نے اپنا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود بتایا۔ احسان اللہ کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو فوج کے خلاف اکساتا ہے اور وہ خود دہشتگرد کمانڈرز بدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کے لیے تین سال سہولتکاری کر چکا ہے۔ اس نے بتایا کہ انہوں نے تتور میں پولیس اسٹیشن اور بکتر بند گاڑی پر حملے سمیت کئی کارروائیاں کیں۔ احسان اللہ نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں، انہیں فوج کے خلاف دہشتگردی میں استعمال کرتے ہیں اور خارجی کمانڈر ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری کی طرف دھکیلتے ہیں۔

احسان اللہ نے دعویٰ کیا کہ خوارجی کمانڈر ان کے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے اور حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جبکہ انہوں نے پاکستانی فوج کے جوانوں کو پانچ وقت نماز پڑھتے دیکھا اور نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے۔ اس نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں کیونکہ احسان اللہ کے مطابق خوارج کی وجہ سے وہ خود تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

Back to top button