بھارت سےدرآمدات ایک بار پھر بڑا اضافہ
موجودہ حکومت کےابتدائی 8 ماہ میں بھارت سے درآمدات میں چوتھی باراضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کےمطابق تجارت معطل ہونےکےباوجود بھارت سےدرآمدات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں اوررواں مالی سال اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینےبھارت سےدرآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ اکتوبر2024 میں بھارت سےسالانہ بنیاد پر درآمدات میں 46 فیصد کا اضافہ ہوا اور اکتوبر 2024 میں بھارت سے درآمدات کاحجم 3کروڑ 58 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ اکتوبر2023 میں بھارت سےدرآمدات 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز تھیں۔
اسٹاک ایکس چینج میں آج پھر زبردست تیزی، 100 انڈیکس 95 ہزار 840 پر پہنچ گیا
اس سےقبل ستمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر بھارت سے درآمدات میں 45 فیصد اوراگست میں بھارت سے درآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہےکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پراگست 2019 میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی مگرحکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےبعد میں بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی اور دونوں ممالک نےزندگی بچانےوالی ادویات کی تجارت کی اجازت بھی دے رکھی تھی۔