عمران عباس کس بھارتی فلم کا حصہ نہ ہونے پر افسردہ ہیں؟

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں جاندار اداکاری سے نام بنانے والے عمران عباس نے بھارتی فلم عاشقی ٹو کا حصہ نہ بننے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے، عمران عباس کے مطابق انہیں فلم ’عاشقی 2‘ میں اداکاری کی آفر ہوئی تھی تاہم نہیں کر پایا لیکن اب افسوس ہوتا ہے کہ شاید میں یہ فلم کر پاتا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس کی میزبانی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے میزبانی کی۔
ثانیہ مرزا نے سوال پوچھا کہ ’ایک فلم کا نام بتائیں جو آپ کو آفر ہوئی؟ جس پر اداکار عمران عباس نے تھوڑا سوچ کر جواب دیا کہ ’عاشقی 2 فلم آفر ہوئی تھی لیکن کسی مسئلے کی وجہ سے نہیں کر پایا، لیکن ہاں! اب بڑا افسوس ہوتا ہے کہ شاید میں یہ فلم کر پاتا، عمران عباس نے مزید کہا کہ فلم میں گانا ’تم ہی ہو‘ پسند ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار و گلوکار جنید خان نے بھی دعویٰ کیا تھا ہے کہ انہیں سپر ہٹ فلم ’’عاشقی 2‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی پیشکش ہوئی تھی۔
اداکار نے بتایا تھا کہ جب اس فلم کے لیے کاسٹنگ ہو رہی تھی تب پاکستان سے 4،3 اداکاروں کا انتخاب کیا گیا تھا جنہیں اس فلم کی آفر ہوئی تھی، ان میں وہ بھی شامل تھے، جنید خان کا کہنا تھا کہ بعدازاں بات آگے نہ بڑھ سکی اسی لیے وہ فلم میں دکھائی نہیں دیئے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ فلم ’عاشقی 2‘ 2013 میں ریلیز ہوئی جو بالی وڈ فلم ’عاشقی‘ کا سیکوئل تھی، جسے 1990 میں ریلیز کیا گیا تھا، یہ فلم بالی وڈ کی ان فلموں میں سے ایک تھی جنہیں دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا۔
9 کروڑ روپے سے بننی والی ’’عاشقی ٹو‘‘ فلم پر 9 کروڑ روپے لاگت آئی تھی اور اس نے 100 کروڑ روپے کا کامیاب بزنس کر کے فلمی پنڈتوں کو حیران کر دیا تھا، فلم کی کاسٹ میں ادیتا رائے کپور اور شردھا کپور کی نئی جوڑی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جن کو ناظرین کی طرف سے خوب سراہا گیا تھا جبکہ 1990 میں بننے والی فلم ’’عاشقی‘‘ کے سینز، کاسٹ اور گانوں کو بھی کافی سراہا گیا تھا۔
