عمران اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں : سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سےملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے سوال کیاکہ جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہورہا ہے؟ اس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل عبدالغفور انجم نے جواب دیا اس عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہو رہا ہے اور درخواست گزار کےوکیل کو بھی اس سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ اگرچہ جیل رولز میں یہ ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی یقین دہانی آجائے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہوگا، مسئلہ ان کی طرف سےنہیں آتا،کسی اور کی طرف سے آتا ہے،اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ مسئلہ کہیں سے بھی نہیں آتا۔

 

مجرم کو سزا ہونی چاہیے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں کیا فرق پڑتا ہے : جسٹس جمال مندوخیل

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے ہم یہاں بیٹھے ہیں،دیکھ لیں گے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے پر عمل درآمد کےبعد درخواست نمٹادی۔

Back to top button