عمران کے پاس اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے پاس اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا مگرمہنگائی کو کنٹرول کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے کوئی وقت نہیں تھا۔

کروٹ ہائیڈروپاورپلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانکا کہنا تھايہ منصوبہ سی پيک کاحصہ ہے اور یہاں کا دورہ کرنا یادگار لمحہ ہے۔انہوں نے کہا سال 2015ميں چينی صدر اور نوازشريف نےاس منصوبے کا سنگ بنيادرکھاتھا اور کروٹ ہائيڈرو پاور پلانٹ 720ميگاواٹ بجلی پيدا کرنے کا حامل منصوبہ ہے اور بہت جلد يہ منصوبہ آپريشنل ہوگا جس سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی۔

وزيراعظم شریف نے کہا کہ سابق وزيراعظم کےپاس يہاں کا دورہ کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کاوقت نہيں تھا کیوں کہ ان کےپاس اپوزيشن کو ديوار سے لگانے کا بہت وقت تھا۔انکا کہنا تھا جب تک سی او ڈی نہيں ہوجاتا چينی کمپنی720 ميگاواٹ بجلی فری دے گی اور اس سے ملکی خزانہ کو تقريبا4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ایم کیو ایم سے گورنر سندھ اور بی اے پی سے گورنربلوچستان کیلئے نام طلب

 

وزیر اعظم کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے معاہدے ماضی کی حکومت نے توڑا اور دھرنوں سے معیشت کو پھر نقصان پہنچایاجارہا ہے۔ ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت درکار ہے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا وقت آگیا ہے تاکہ اقوام عالم میں عزت و وقار کے ساتھ آگے بڑھیں۔

Back to top button