بڑی خلاف ورزی پر بھی عمران خان بری

دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا گیا۔

 

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں دفعہ 144، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمےکی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمودنےملزمان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔

 

عدالت نے بانی پی ٹی آئی،اسد قیصر،سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نوازکو مقدمے سےبری کردیا۔

 

اگست 2022 میں عمران خان نےشہباز گل کی گرفتاری اور اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی منسوخی کے خلاف عوام سےسڑکوں پر آنے کی اپیل کی تھی، جس کےفوراً بعد پولیس نے دارالحکومت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذکر دی تھی۔

 

تاہم پابندی کے باوجود علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بانی پی ٹی آئی کی سربراہ کی قیادت میں ریلی میں شرکت کے لیے نکلی تھی،جلوس زیرو پوائنٹ سے شروع ہوااور ایف نائن پارک پہنچا جہاں عمران خان نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔

 

 

بعدازاں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کےخلاف 20 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف ریلی نکال کردفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔

 

اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد انورکی جانب  سے دائر کی گئی شکایت میں کنٹرول آف لاؤڈاسپیکر اور ساؤنڈ ایمپلیفائرایکٹ 1965 کی دفعہ 2 بھی شامل کی گئی تھی۔

 

شکایت گزار کے مطابق پی ٹی آئی کےتقریباً ایک ہزار سے 12 سو حامی ’عمران کے حکم پر‘ اسلام آباد کےزیرو پوائنٹ انٹرچینج کے قریب جمع ہوئے تھےاور پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

 

اے ایس آئی نے کہا تھا کہ وہ شہباز گل کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھےاور انہوں نےسڑک بلاک کر کے رہائشیوں کوڈرایا اور دھمکیاں دیں۔

 

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے دینا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے : شیر افضل مروت

 

انہوں نے بتایا تھا کہ مسافروں کو علاقے سےگزرنے سےروکا جس سے ان کی روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور ریلی کے شرکا نے لاؤڈ اسپیکر کااستعمال کرتے ہوئے، حکومت مخالف نعرےلگائے۔

 

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا تھا کہ ریلی کے دوران اسلام آباد پولیس نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کیے تھےکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پولیس کےاعلان پر کان نہیں دھرے اور لاؤڈ اسپیکر پر نعرے لگاتے ہوئے حامیوں کو ایف-9 پارک لے گئے۔

Back to top button