سائفر،عدت  اور توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف عمران خان کی اپیلیں  دائر

بانی پی ٹی آئی کی سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئیں۔

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عمران خان کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں ملنے والی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں  اپیلیں دائر کرنے کی تصدیق کردی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ توشہ خانہ کیس میں

سوشل میڈیا پر نون لیگ اپنوں اور بیگانوں کے نشانے پر کیوں؟

احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔

Back to top button