عمران خان نے بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ کل 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو چوری کرنے پر سزا ہوئی تب سے پی ٹی آئی والوں کا رونا دھونا جاری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ برطانوی ایجنسی این سی اے نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا آپ کے پیسےواپس بھیجنے ہیں، حکومتی اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرائےگئے،انہوں نے پیسوں کی بندر بانٹ کی۔
ان کاکہنا تھاکہ کیس میں ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے 15 مواقع دیئے گئے،انہوں نے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے، علیمہ خان کا بیان تھاکہ ہم خود چاہتے ہیں کیس کا فیصلہ آئے،کیس میں جرح مکمل کرنے کےلیے 35 سماعتیں ہوئیں، شہزاد اکبر کیس کا مرکزی کردار تھے ۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ شہزاد اکبر کو باعزت طریقے سے باہر جانےکی اجازت دی گئی، اس کیس کا فیصلہ آنے کےبعد شہزاد اکبر کو باہر جانےکی اجازت دینے پر سوال اٹھتا ہے، عمر ایوب کہتےہیں کرپشن کا پوچھنا ہےتو حسن نواز سے پوچھیں،این سی اے نے حسن اور حسین نواز کے اکاؤنٹس کی چھان بین کےبعد کلیئر قرار دیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ شیخ وقاص اکرم نےکہا بار بار بند لفافے کی بات کرتےہیں وہ کھول کر دیکھ لیں،وقاص اکرم کی بات مضحکہ خیز ہے، بند لفافہ تب کھولنا چاہیےتھا جب آپ کی کابینہ میں لایاگیا تھا،ان لوگوں کےلیے ڈوب مرنے کا مقام ہے جو عمران خان کو سیاست میں لائے،ڈوب مرنے کا مقام ہےکہ عمران خان جیسے شخص کےلیے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیاگیا۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ مکافات عمل اسی چیز کا نام جو اب ان کے ساتھ ہو رہا ہے، یہ اعلیٰ عدالتوں کے ترجمان بنتےہیں، یہ کیسے کہہ سکتےہیں کہ اعلیٰ عدالتوں سے ان کو ریلیف ملےگا، ان کو یہ سب کون بتارہا ہے اس چیز پر مجھے تشویش ہے،اعلیٰ عدالتوں کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔
بالادست قوتوں کو سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو : مولانا فضل الرحمٰن
ان کاکہنا تھاکہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے پاکستان کے کروڑوں روپے ضائع کیے،ان کے ایسٹ ریکوری یونٹ نے ان کو کلین چٹ دی،وزیراعظم ہوتے ہوئے ٹرسٹی کیسے ہوسکتے ہیں، عمران خان ملک بھر میں یونیورسٹیاں بنواسکتے تھے، صرف القادر یونیورسٹی کو بنوا کر فائدہ لینے کی کوشش کی گئی، انٹرنیشنل میڈیا عمران خان کو کرپٹ قرار دےرہا ہے۔
