عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے: سہیل آفریدی

 

 

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جارہا ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جارہا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بےعزتی کرنا شرم ناک اقدام ہے۔

این ایف سی اجلاس سے متعلق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حقوق کےلیے سب کمیٹی بنانا خوش آئند ہے اور کمیٹی کی مشیرخزانہ سربراہی کریں گے۔

 

سہیل آفریدی نے کہاکہ ضم اضلاع کےلیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن سات سال میں صرف 168 ارب روپے فراہم کیےگئے جب کہ 532 ارب روپے اب بھی باقی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے بقایا جات سےمتعلق وفاق کو ہفتہ وار خطوط لکھیں تاکہ تمام ریکارڈ دستاویزی شکل میں موجود ہو۔

فیض حمید کا انٹیلیجنس نیٹ ورک بشریٰ کو الو کیسے بناتا رہا؟

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیح دی جائےگی، کیوں کہ تمام ترقیاتی کام عوام کی بھلائی کےلیے ہیں۔

 

 

 

Back to top button