عمران خان اور بشریٰ بی بی سحری و افطار میں کچھ نہ ملنے کے باعث نہار منہ روزہ رکھتے ہیں ، بیرسٹر سیف

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نےدعویٰ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹرسیف نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں پر پابندی رمضان میں کارکنوں کو اذیت دینا ہے،ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

 

انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوسحری و افطارمیں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا اوردونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑرہا ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ حکومت کےاوچھےہتھکنڈوں کےباعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Back to top button