عمران خان کو رانا ثنا اللہ کی سپرداری میں نہیں دے سکتے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہیں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سپرد داری میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹیز لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں، زمان پارک میں ہر جگہ آنسوگیس ہے،گھروں میں چھوٹے بچوں کی طبیعتیں بگڑگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں رانا ثنا اللہ کے حوالے نہیں کرسکتے، آپ وارنٹ کی تعمیل چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے، پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ عدالت جو فیصلہ کرے وہ من وعن تسلیم ہوگا۔

آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہو جائیگا، بوجھ عام آدمی پر پڑے گا

Back to top button