عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پارٹی امور چلانے کیلئے کمیٹی قائم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری پر پارٹی امور چلانے کے لیے چھ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، کمیٹی ہنگامی بنیادوں پر پارٹی کے معاملات کو آگے چلائے گی۔
کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود قائم کی ہے جس میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چودھری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مختلف عدالتوں میں مقدمات میں چل رہے ہیں اور پولیس کسی بھی وقت انھیں گرفتار کرسکتی ہے جبکہ ان کے سر پر نااہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے اس لیے ایسی کسی بھی صورت حال کے پیش نظر یہ 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو عمران خان کی غیر موجودگی میں پارٹی کے معاملات چلائے گی۔
