عمران خان کی 2کیسوں میں ضمانتوں پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی
توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈریفرنسز،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب مظفرعباسی کی طبیعت خراب ،سماعت نہ ہو سکی۔ احتساب عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 4جنوری تک ملتوی کردی۔
نیب کی جانب سے آج ضمانت کی درخواستوں پردلائل دیئے جانے تھے ،ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کر لئے تھے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت کی
درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔