عمران خان دہشت گردوں کو واپس لائے، آج وہی لوگ حملے کر رہے ہیں : وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان دہشت گردوں کو واپس لائے، آج وہی لوگ حملے کر رہے ہیں۔
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کےواقعے کی مذمت کرتےہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔طالبان کو عمران خان واپس لائے۔ آج وہی لوگ حملے کررہے ہیں۔دہشت گردوں کو عمران خان واپس لائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ فلسطین میں جو حالات ہیں،مجال ہےکہ گولڈ اسمتھ کاکوئی بیان آیا ہو۔کیوں مذمت نہیں کی جاتی۔آپ فلسطین پر ظلم کرنےوالوں کی لندن جاکر کمپین کریں۔ہماری فلسطین پر کل جماعتی کانفرنس ہوئی۔ سب نےشرکت کی، کیا وجہ ہے کہ ایک جماعت نےاس میں شرکت نہیں کی۔
انہوں نے کہاکہ کوئی جماعت پاکستان سےبڑی نہیں ہے۔ پاکستان ہےتو سیاست ہے۔ ہم اس ویژن پر عمل پیرا ہیں کہ نواجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں دوست ممالک سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نوجوانوں کو آگے لانے کےلیے بہت کام کر رہے ہیں۔مہنگائی کم ہوئی ہے۔ کل حکومت کی جانب سے ونٹر پیکج کا اعلان کیاگیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں مہنگائی پر کوئی کام نہیں ہو رہا۔وہاں مہنگائی ہے،امن و امان نہیں ہے۔
ایسا نہیں ہوتاکہ ایک جگہ بزدار،دوسری جگہ پنکی اور تیسری جگہ گوگی کو بٹھا دیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر وکلا نے مہر لگائی،حامد خان جو آج اعتراض اٹھارہے ہیں انہوں نے ایک دن بھی کھل کر مخالفت نہیں کی۔یہ لوگ مسودہ لے کرگئے،خان صاحب نےکہا تم لوگ پاگل ہو؟ جو مسودہ لے آئے ہو، میں کہہ رہاہوں مجھے جیل سے باہرکراؤ۔
انہوں نےکہاکہ اسٹیٹ ٹو اسٹیٹ معاملات میں فارن پالیسی شامل ہوتی ہے ۔ ٹرمپ کےآنے سے جو بیانیہ بنایا جارہا ہے ایسے نہیں ہوتا ۔امریکا کےساتھ فارن پالیسی بہتر ہوئی ہے۔
امریکا کے الیکشن کو سیاسی حریفوں نے یونین کونسل کا الیکشن بنادیا ہے۔
کوئٹہ : ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 22 افراد جاں بحق، 18 زخمی
وزیر اطلاعات کاکہنا تھاکہ کرکٹ کو سیاست سے پاک رکھنا ہوگا۔چیمپئنز سیریز پاکستان ہی میں ہوگی۔جسے اعتراض ہےلکھ کر بھیجے۔کچھ باتیں سیاسی معاملات سےبالاتر ہونی چاہییں۔