عمران خان پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتے

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے اپنے بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی وزیراعظم نہیں، پارلیمنٹ کا اس وقت کوئی قائد ایوان نہیں، آئین کے تحت عمران نیازی پاکستان کے فیصلے نہیں کرسکتے، وہ تمام لوگ آئینی عہدوں سے استعفیٰ دیں۔

اومیکرون کے باعث شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکا ملتوی

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو عمران نیازی کے لیے کیوں نہیں؟ نواز شریف جیسے مقبول عوامی وزیراعظم پر قانون لاگو ہو سکتا ہے تو عمران نیازی پر کیوں نہیں؟ اپوزیشن سے ملک میں پیدا ہونے والے سنگین آئینی بحران پر مشاورت کریں گے۔

Back to top button