عمران خان نے 9 مئی برپا کیا، وطن کی اساس کو للکارا اور دفاع کی علامات کو نشانہ بنایا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان بدترین حکمرانی کےبعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کیےگئے۔عمران خان نے بغاوت کردی اور 9 مئی برپا کردیا،وطن کی اساس کو للکارا،دفاع کی علامات کو نشانہ بنایا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ ماضی میں جب پیپلز پارٹی،مسلم لیگ (ن) یا کسی اور سیاسی جماعت کی اقتدار سے علیحدگی ہوئی،یا پارٹی کی قیادت جائز یا ناجائز قید ہوئی،تو 77 سالہ تاریخ میں کسی لیڈر یا جماعت نےملک کی اساس یا دفاع کی علامات یا تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

خواجہ آصف نےکہا کہ کسی نے بھی شہداء کی توہین نہیں کی کی کیوں کہ یہ قومی شناخت کے نشان اور مشترک اثاثےہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھاکہ بھٹو شہید پھانسی لگا،نصرت بھٹو و بےنظیر شہید قید ہوئیں،جلا وطن ہوگئیں،مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف،شہباز شریف قید اور خاندان سمیت جلا وطن ہوئے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہاکہ آصف علی زرداری عرصہ دراز قید رہے،درمیان میں میثاق جمہوریت نےوقفہ دیا، 2018 کےبعد پھر نواز شریف،شہباز شریف،مریم نواز، حمزہ شہباز قید ہوئے،اس کےعلاوہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی قید کیاگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان بدترین حکمرانی کےبعد عدم اعتماد کی تحریک سے فارغ کیےگئے، عمران خان نے بغاوت کردی اور 9 مئی برپا کردیا،وطن کی اساس کو للکارا،دفاع کی علامات کو نشانہ بنایا۔شہداء کی یادگاروں پر حملہ آور ہوئے اور دفاعی اداروں کی انتہائی زہریلی تضحیک شروع کردی،جو آج بھی جاری ہے۔

وزیر دفاع کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر مسلح حملےآج بھی جاری ہیں،75 سال میں جو بھی ہوا،سیاسی لیڈروں نےجس طرح کی بھی سیاست کی لیکن حدود کا تعین رہا،کسی نے 9 مئی برپا کرنےکا سوچا بھی نہیں۔

لیگی رہنما خواجہ آصف نےکہا کہ آزمائش آئی تو عزت و وقار کے ساتھ اس کا سامنا کیا اور وقت نے ساتھ دیا تو اقتدار میں واپس بھی آئے،گھر کی سیاست کو عالمی سطح پر نہیں لےکر گئے،نہ ہی بیرونی طاقتوں کےدروازوں پر بھیک مانگنے گئے۔

ان کاکہنا تھاکہ سیاسی ساکھ کسی طرح برقرار رکھی، عمران خان نے بدترین کرپشن اور سیاسی حریفوں کو ہدف بنایا،سمندر پار اپنے گماشتوں سے افراد و ادارےٹارگٹ کروائے،ملک کو دیوالیے کرنےکی پوری کوشش کی،گالیوں نہ بند ہونےکا سلسہ ہمہ وقت جاری ہے۔

خیبرپختونخوا  : پولیس سمیت سرکاری اہلکاروں کی سیاسی اجتماعات میں شرکت پر پابندی عائد

وزیر دفاع نے کہاکہ یہ سب کرنے کےبعد بلکہ جاری رکھتےہوئے رعایت کی امید رکھنا مذاکرات کرنا بلکہ کہنا کے ہمارے 99 فیصد مطالبات منظور ہوگئے ہیں، میری ناچیز رائے میں احمقوں جنت میں کوئی رہنا چاہےتو کسی کو کیا اعتراض ہوگا۔

Back to top button