عمران خان نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی : مریم اورنگزیب
سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنےوالے پر کرپشن ثابت ہوگئی، عمران خان نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا تھاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نےکیا ہے ن لیگ نے نہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلےمیں کوئی ابہام نہیں، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں،دوسروں کےلیے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرگیا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے این سی اے کو خط لکھا،این سی اے نے اس خط پر تحقیقات شروع کیں،دوسروں کی کردار کشی کرنے والے نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی، کسی کےپرائیویٹ پیسے پر کابینہ منظوری نہیں دیتی، عمران خان نے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، عمران خان سب سےبڑے چور ثابت ہوگئے،عوام ان کی اصل حقیقت جانتےہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا تھاکہ ان لوگوں کو فیصلے پر حیرانی نہیں ہوئی کیوں کہ انہوں نے لوٹ مار کی ہے،آپ کو کرپشن کی وجہ سے سزا مل چکی ہے،یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،انہیں چاہیےکہ اپیل میں نہ جائیں، القادر یونیورسٹی حکومتی تحویل میں آچکی ہے،القادر یونیورسٹی کو بہترین تعلیم کا ذریعہ بنائیں گے۔
عمران خان نے بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا : عظمیٰ بخاری
مریم اورنگزیب نےکہاکہ نواز شریف کو بیٹےکی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا، نواز شریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا،تمام تر کوششوں کےباوجود نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،مسلم لیگ ن کی قیادت نے حوصلے سے جبر کا سامنا کیا،ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہر تختی پر نواز شریف کا نام ہے۔