عمران خان کو دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت تھی : میڈیکل رپورٹ

عمران خان کے اہل خانہ نے پمز ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کے ذریعے وصول کرلی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں دائیں آنکھ میں بینائی کی کمی کی شکایت تھی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ماہر امراضِ چشم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، ان کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی،ڈاکٹر فالو اَپ علاج کی سفارش کی۔
رپورٹ کےمطابق عمران خان کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات پمز منتقل کیاگیا،عمران خان کا علاج ان کی رضامندی سے کیاگیا اور ان کو تجویز کردہ طریقہ علاج کامیاب رہا۔عمران خان کا آپریشن تھیٹر میں علاج تقریباً 20 منٹ میں مکمل کیاگیا،علاج کے بعد وہ مستحکم تھے اور معمول کی ہدایات کے ساتھ انہیں ڈسچارج کیاگیا۔
غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں امن قائم نہیں ہورہا: سہیل آفریدی
دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایت پر عمران خان کی میڈیکل رپورٹ ان کی فیملی کو دےدی گئی ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی تھی جسے وزیراعظم کی ہدایت پر عمران خان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
