عمران خان نے فیض حمید کا اوپن ٹرائل کرنےکا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا اوپن ٹرائل کرنےکا مطالبہ کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ جنرل فیض حمید ریٹائرمنٹ کےبعد زیرو ہو گیا مجھے کیافائدہ دےگا کہ اس سےرابطہ رکھوں، میں سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لےجانے سے پاکستان کا امیج خراب ہو گا۔

عمران خان نےکہا کہ اگر 9 مئی سازش کامرکزی کردار جنرل فیض ہےتو مطالبہ کر رہا ہوں اوپن ٹرائل کیاجائے،9 مئی کامعاملہ نیشنل سیکیورٹی نہیں لوکل ایشو ہے۔عمران خان نےمزید کہاکہ ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کواٹھا لیاگیا اس کی بیوی انصاف مانگ رہی ہےیہاں کوئی انصاف نہیں مل رہا، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اتنی تیزی سےاس لیے کیا جارہا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات ختم ہورہے ہیں، میرے ٹرائل کو اوپن کیاجائے کس نےحملہ کیا کس نےسازش تیار کی سب کچھ سامنے آجائے گا۔

Back to top button