عمران خان کی آنکھوں میں (CRVO) نامی بیماری کی تشخیص

 

 

 

 

 

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی آنکھوں میں ایک سنگین بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جسے سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن (CRVO) کہا جاتاہے۔

ماہرین امراض چشم کے مطابق یہ بیماری عموماً عمر رسیدہ افراد میں پائی جاتی ہے اور اس کا تعلق دل اور خون کی نالیوں سے جڑے عوامل جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی زیادتی،ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے ہوتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق سی آر وی او اس وقت ہوتا ہے جب ریٹینا (آنکھ کے پردے) سے خون واپس لےجانے والی مرکزی رگ،جسے سینٹرل ریٹینل وین کہا جاتا ہے،بند ہوجاتی ہے، جو عموماً خون کے لوتھڑے (clot) کے باعث ہوتا ہےاس رکاوٹ کے نتیجے میں خون کی روانی متاثر ہوجاتی ہے،جس سے ریٹینا میں سوجن،رطوبت اور خون کا رساؤ اور بعض اوقات آنکھ کے اندر خون بہنے کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کےباعث نظر اچانک یا بتدریج کمزور ہوسکتی ہے۔

ماہرین امراض چشم کے مطابق CRVO کے مریضوں کو قریبی اور مسلسل نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کچھ مریضوں میں چند ہفتوں یا مہینوں کے اندر سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔اس بیماری کو بعض اوقات غیررسمی طور پر “سو دن کا گلوکوما” بھی کہاجاتا ہے،جو دراصل نیو ویسکیولر گلوکوما کی طرف اشارہ ہے۔یہ ایک پیچیدگی ہےجو شدید ریٹینل وین اوکلوژن کےبعد پیدا ہوسکتی ہے،جب غیرمعمولی نئی خون کی نالیاں بنتی ہیں اور آنکھ کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی نظر کم ہونےپر تفصیلی معائنہ کیا گیا،جس میں ریٹینا کی امیجنگ اور آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی (OCT) شامل تھی۔یہ معائنہ اڈیالہ جیل میں کیاگیا۔ ان نتائج کی بنیاد پر ڈاکٹروں نے ہسپتال میں فالو اَپ علاج کا مشورہ دیا، جس کے بعد گزشتہ ہفتے رات گئے انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیاگیا تاکہ تجویز کردہ طریقۂ علاج کیا جاسکے۔ہسپتال میں انہیں اینٹی وی ای جی ایف دوا کا آنکھ کے اندر انجیکشن دیا گیا،جو ریٹینا کی سوجن کم کرنے اور خون کی نالیوں سے ہونے والے رساؤ کے باعث مزید نقصان کو روکنے کے لیے ایک معیاری علاج ہے۔

ماہرِ چشم کے مطابق اس نوعیت کے انجیکشن عموماً ماہانہ بنیادوں پر لگانےپڑتے ہیں،خاص طور پر علاج کے ابتدائی مرحلے میں۔ “زیادہ امکان ہے کہ انہیں ہر ماہ مزید انجیکشنز کی ضرورت پڑے، یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ریٹینا علاج پر کس طرح ردِعمل دیتا ہے۔

 

 

Back to top button